ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کوہلی نے کیا ایم آرایف کے ساتھ 100کروڑ کامعاہدہ

کوہلی نے کیا ایم آرایف کے ساتھ 100کروڑ کامعاہدہ

Wed, 14 Jun 2017 17:25:23  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کرکٹ کے نئے نئے ریکارڈ بنانے کے ساتھ کمائی کے معاملے میں بھی بہت ریکارڈ بناتے چلے جارہے ہیں۔کوہلی نے ٹائر ڈویلپر کمپنی ایم آرایف کے ساتھ 100کروڑ کامعاہدہ کیا ہے۔کمپنی نے اگلے 8سال کے لئے وراٹ کے ساتھ اپنے معاہدے کو رنیو کیا ہے۔بتا دیں کہ یہ اس سال وراٹ کا دوسرا بڑامعاہدہ ہے۔اس سے پہلے وراٹ نے سپورٹس گیئر ڈویلپر کمپنی پوما کے ساتھ 110کروڑ کی ڈیل کی تھی۔یہ معاہدہ بھی 8سال کے لئے ہوا تھا۔حال ہی میں جانی مانی میگزین فوربس نے وراٹ کو دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 100کھلاڑیوں میں شامل کیا تھا۔ان کو فہرست میں 89واں مقام ملا تھا۔
 


Share: